آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم تنزلی کے بعدپانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلےگئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنزلی کے بعدچوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا تیسری پوزیشن پر قبضہ ہے۔
دوسری جانب ٹاپ ٹین بہترین بولرزکی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے،انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے نمبر پر اورپاکستانی محمد عباس کا بارہواں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں