اداروں کیخلاف بغاوت کا کیس: شہباز گل پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد: اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما تحریک انصاف شہباز گل پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کو آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گل کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں دو درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں شہباز گل نے سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں