اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی، کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے

لاہور: اردو کےممتازفکشن نگار، صحافی اور کالم نگار مسعود اشعر 90 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
مسعود اشعر کے انتقال کی تصدیق ان کے داماد حسان نے کرتے ہوئے کہا کہ مسعوداشعر کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے میں ادا کی جائےگی۔
یاد رہے کہ مسعود اشعر کوادبی خدمات پر 2015 میں ستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا، وہ بطور کالم نگارروزنامہ دنیا سے بھی وابستہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں