اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری، صیہونی فورسز نے مزید 2 افراد کو شہید کر دیا

رملہ: اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں، صیہونی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں مزید دو افراد کو شہید کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون کو فائرنگ کر کے شہید کیا، 30 سالہ فلسطینی خاتون مسجد الاقصی کی طرف جا رہی تھی کہ اسرائیلی پولیس نے چاقو حملے کا الزام لگا کر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں بھی سرچ آپریشن کے دوران صیہونی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں