انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ایک روپے 70 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 512 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 97 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں