جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سویڈن کے سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے ڈنمارک کے سیاستدان کی طرف سے قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈش جھنڈے کو آگ لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف اس کی مذمت کرے بلکہ سویڈن کی ہر چیز کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کرے۔
مظاہرین نے سویڈن حکومت اور متعلقہ سیاستدان کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا اس سے ہمارے مقدس صحیفے کی سخت توہین کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ راسموس پالوڈن نامی سیاستدان نے جنوری کے شروع میں سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کے ایک نسخے کو نذر آتش کیا تھا جس کے خلاف پاکستان، عراق، ایران، افغانستان اور لبنان میں بھی سویڈن مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے اس واقعے پر سخت ردعمل دیا گیا تھا جس کے بعد سویڈن کو نیٹو میں شمولیت کے لیے درکار ترکی کی منظوری بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔
Load/Hide Comments