راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک قطر دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی۔ انہوں نے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی