ایکواڈورمیں معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج پر سرکردہ رہنما گرفتار، مظاہروں میں شدت

کیٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر ملک کے سرکردہ رہنما کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد مظاہروں میں مزید شدت آ گئی۔

حکومت کی جانب سے رہنما کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی شدت میں تیزی آ گئی اور کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کار کو آگ لگا دی، کچھ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر رنگ پھینک دیا۔

مظاہرین نے حکومت سے پٹرول کی قیمت منجمد کرنے سمیت دیگر معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں