باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

باجوڑ: نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے صدر مقام خار میں پیش آیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں