لندن: برطانیہ میں آج گرم ترین دن ہے جہاں پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے اور اسی وجہ سے شدید موسموں کے امکانات دس گنا زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سوفولک میں اڑتیس اعشاریہ ایک سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ 2019 میں برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت اڑتیس اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔