کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ مذکورہ متنازعہ ترامیمی آرڈینس کا نفاذ عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی، نالائقی اور جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے۔ ملک کا آئین ہر شہری کو حکومتی کارکردگی پر اپنی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار کا حق دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ جھوٹی خبروں کی روکتھام کی آڑ میں آزادیِ اظہار و صحافت کو قید کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے سرغنہ بذاتِ خود خان صاحب ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف ان کی جماعت ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔ حکومت آزادیِ اظہار اور صحافت کا گلا دبانے سے باز آجائے، متنازعہ آرڈیننس کو فوری طور واپس لیا جائے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی