بلدیاتی انتخابات کا التواء رکوانے کیلئےقانون سازی کی جائے: الیکشن کمیشن کا وفاق کوخط

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا التواء رکوانے کیلئے قانون سازی کرنے پرخط لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قانون بنایا جائے کہ لوکل باڈیز کی مدت ختم ہونے میں 3 ماہ رہ جائیں تو ایکٹ تبدیل نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں ضائع ہوجاتی ہیں، جو بھی قانون سازی کی جائے وہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے سے قبل کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن کے ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں