بنگلا دیش میں لیگ کھیل رہے وہاب ریاض نگران کابینہ میں شامل

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ میں قومی کرکٹر وہاب ریاض بھی شامل ہیں، 37 سالہ وہاب ریاض بنگلا دیش میں لیگ کھیل رہے تھے۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض تمام نگران کابینہ ارکان کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔وہاب ریاض نے آخری بار 2020ء میں ون ڈے اور ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہاب ریاض بنگلا دیش پریمئر لیگ میں 12 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔وہاب ریاض نے بی پی ایل کے 6 میچز میں 12 شکار کیے، 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیگ میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں