اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ناصرف دہشتگردوں کی مالی مدد بلکہ ان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ ہم نے بھارت کو بے نقاب کیا، مزید بھی کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا بھارت کی دہشتگردوں کی مالی مدد کا نوٹس لے گی؟ ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔دوسری سرکاری میڈٰیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز تنقید ان کی پالیسیوں سے متعلق ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ افغان عوام کی اکثریت اِس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات سے انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
- سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی شروع کردی
- پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا