نئی دہلی: بھارت میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث 6 افراد دم توڑ گئے۔
بھارتی ریاست گجرات میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے سبب چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ دہیج انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آیا۔
مقامی پولیس افسر کے مطابق مذکورہ فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ملبے سے چھ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
آگ بجھانے والے محکمے کے مطابق اوم آرگینک پلانٹ میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پایا جا چکا ہے۔