انقرہ: ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری، متاثرہ علاقوں میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ترک وزیرِ جنگلات کا کہنا ہے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ترک حکام کا کہنا ہے 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17 صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شارجہ: بھارتی شہری نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- آٹھ زبانیں بولنے والی عراقی نژاد خاتون مصر میں امریکی سفیر نامزد
- اسد قیصر کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں واپس لینے کی سمری صدر کو ارسال
- بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟: عمران خان
- پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا
- چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا