استنبول : ترکیہ کی مسلح افواج نے شمالی شام میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم ’’ پی کے کے ‘‘ کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مسلح افواج کی جانب سے شمالی شام میں کئے گئے ایک آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک وزارت دفاع نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی کوششوں میں مصروف دہشتگردوں کو انہی کے کھودے ہوئے گڑھوں میں دفن کرنا جاری ہے، ہماری افواج نے شمالی شام میں ’’ پی کے کے ‘‘ کے تین مزید دہشتگردوں کو بے اثر کردیا۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدو جہد عزم کے ساتھ جاری رہے گی ۔
Load/Hide Comments