کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، کراچی کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کیخلاف ریلی نکالی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) متعدد بار کراچی کے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتی ہے، اب ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آئی ہے، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف حسن سکوائر سے شارع فیصل تک حقوق کراچی ریلی نکالی۔
ریلی کے دوران ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی قیادت کر رہے، روف صدیقی، کنور نوید جمیل،وسیم اختر سمیت دیگر قائد بنی موجود ہیں۔ ریلی میں ایم کیوایم کی خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔
احتجاجی ریلی کے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ ریلی کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فورا چوک اور اطراف کی سٹرکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ گاڑیوں کو متبادل راستوں پر موڑا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments