لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کیساتھ دست درازی کرنیوالوں کیلئےکوئی معافی نہیں، خواتین کوتحفظ دینےکیلئےہرممکن اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیًٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کیساتھ دست درازی کیسز کی رپورٹ مانگ لی، ایسے واقعات میں ملوث عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے، قوانین پرسختی سے عملدرآمد کیلئے پولیس کو ٹاسک دےدیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام افسران کی کارکردگی کو چیک کیا گیا، بہترکارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو ہٹایا گیا، تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، تنقید کا جواب دیتے تو ترقی نہ کرتے، ہم نے صرف کام کیا، مخالفین کی تنقید کا عوامی خدمت سے جواب دیا ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کی نہ کریں گے، پنجاب میں کرپشن کاایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پہلی بارقبضہ گروپوں سےلاکھوں ایکڑزمین واگزارکرائی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پہلی سعودی خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے
- یاسین ملک کو سزائےموت دینے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ترکیے میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا
- عمران خان کا گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع
- حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی کو خیربادکہہ دیا
- پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی کو خیربادکہہ دیا