کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس ہارنے اور ناقص فیلڈنگ کو پاکستان کی شکست کی وجوہات قرار دے دیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ قومی کپتان بابراعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ہمارے دیگر کھلاڑی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے البتہ، متعدد اہم کیچز ڈراپ کردیے گئے، اگر وہ کیچ نہ چھوڑے جاتے تو میچ کی صورتحال مختلف ہوتی۔محمد نواز نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی کارکردگی سے بہت خوش ہیں، بہتر سے بہتر پرفارمنس دے کر توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت سے ہمکنار ہو کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی