راولپنڈی ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے 657 پر آؤٹ

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔
ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔
گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107 اور اولی پوپ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں