راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 272 رنزبناکرآؤٹ

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی اننگز میں 272 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف نے 78، بابراعظم 77، فواد عالم نے 45 رنز، محمد رضوان 18 اور عمران بٹ نے 15 رنز بنائے۔

عابد علی صرف 6 رنز کااضافہ کرسکے جبکہ اظہرعلی کوئی رن نہ بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اینرچ نارج نے 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں