روس، سکول میں فائرنگ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

ماسکو: روسی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت13 افرادہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ آئیزیکس شہرمیں پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور سکول کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔
مرنے والوں میں سات بچےاورعملے کے چھ افرادشامل ہیں۔زخمی ہونے والےچودہ بچوں سمیت اکیس افرادکو طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں