اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آنے والے امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود کو قریشی بھی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی وائس چیئر مین کو تین نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین کو 7 نومبر دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی