لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی