اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد انتہاپسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں، ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ لیں گے۔
