شاہد آفریدی کا بھی شاہین شاہ کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر رد عمل آگیا

لاہور: سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے پر ردعمل دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر مداحوں کی یاد میں ایک ٹوئٹ کی اور ان سے 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا۔
اس دوران ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔
اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ باؤلر ہو، ڈائیو مت مارو، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں