شیخ رشید کا پنجاب حکومت سے جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت سے جڑانوالہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جڑانوالہ میں اشتعال انگیزی اور عبادت گاہوں کو جلانا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب سے توقع کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں