صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔