راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پہلی سعودی خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے
- یاسین ملک کو سزائےموت دینے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ترکیے میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا
- عمران خان کا گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع
- حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی کو خیربادکہہ دیا
- پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی کو خیربادکہہ دیا