عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران نے مزید کہا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔ جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنی ٹویٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی شئیر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں