لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا۔بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے قومی کپتان بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے، اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- دو لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں: سعودی وزارت حج وعمرہ
- کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار، تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم
- مشن اسلام آباد : جہانگیر ترین کا اپنی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورت جاری
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو بڑا جھٹکا
- (ق) لیگ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر جواب جمع کرادیا
- سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی