لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار لیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے تعلق رکھنے والے مبینہ طورپر پی ٹی آئی کے حامی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس نے کہا تھا کہ اگرعمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کر دے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چودھری کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں مذکورہ شخص کو پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ میرا یقین کریں، میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ اگر عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو میں مریم کو قتل کر دوں گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق چند روز قبل ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون سیاسی رہنما کے خلاف دھمکی آمیز مہم شروع کی اور ملزم نے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے لیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی