معروف عالم دین شیخ علامہ یوسف القرضاوی خالق حقیقی سے جا ملے

قاہرہ: دنیائے اسلام کے ممتاز عالم دین، اخوان المسلمین سے وابستہ رہنے اور کئی کتابوں کے مصنف علامہ یوسف القرضاوی 96 سالکی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔سال دو ہزار تیرہ میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے والی فوجی بغاوت کے خلاف انہوں نے سخت تنقید کی تھی جبکہ محمد مرسی کے صدر بننے سے پہلے وہ اخوان المسلمون کے رکن تھے، اور انہیں تحریک کی حمایت حاصل تھی۔گزشتہ چار دہائی سے قطر میں قیام پذیر علامہ القرضاوی ایک سو سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، اکثر کتابوں کے ترجمے دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں موجود ہے۔علامہ القرضاوی کے معتقدین ومحبین کا بڑا حلقہ ہے جو عرب ممالک سے لے کر یورپ، امریکا اور برصغیر تک پھیلا ہوا ہے، آپ کو دنیا بھر میں مجتہد، مجدد اور مفکر کی حیثیت سے جاناجاتا ہے، آپ کو عالم اسلام میں سب سے بڑے اسلامی اسکالر، فقیہ اور عالم دین کی حیثیت حاصل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں