ملک عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان تعینات، صدرنے منظوری دیدی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے گورنر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے ۔
صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ۔
پی ڈی ایم نےگونربلوچستان کاعہدہ بی این پی مینگل کودینےکافیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں