لاہور: قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا علاج پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا، نسیم کو پہلے ہسپتال داخل کرایا، کورونا مثبت آنے پر آئسولیشن کے لیے ٹیم ہوٹل منتقل کیا اور اب گھر روانہ کر دیا گیا۔کراچی سے لاہور آتے ہوئے نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے تمام ٹیسٹ ہوئے، پہلے نمونیا اور پھر کورونا مثبت آ گیا۔قومی فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ٹیم ہوٹل منتقل کردیا گیا اور پھر رات گئے اس فیصلے کو بھی تبدیل کر دیا گیا کہ وہ اپنے گھر پر 2 روز تک آئسولیشن کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے فیصلے کے بعد فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ہوٹل سے ان کے گھر منتقل کر دیا گیا۔قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی