لاہور: نون لیگ آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ٹھاکرہ سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں کا جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کیپٹن صفدر و دیگر ن لیگی قائدین مانسہرہ پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف دن ایک بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کو جیل بھجوانے کی دھمکی دی گئی ہے، وزیراعلی حمزہ شہباز نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری عمران خان کے کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے،چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔
Load/Hide Comments