وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نومبرمیں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئیں، گزشتہ برس 5 ماہ کے مقابلے میں رواں برس 5 ماہ کی محصولات 37 فیصد زیادہ ہیں۔

Congratulations to the FBR team for achieving a 35% increase in revenues in November over last year and 37% increase in the five months over last year. pic.twitter.com/b9SfNy2OmH

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں 470 ارب، گزشتہ سال کے مقابلے 35 فیصد اضافہ ہے، کورونا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر، کاروبار صحیح چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں