مسقط :عمان میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے. افتتاحی میچ میں میزبان عمان کی ٹیم نے پاپوا نیوگنی کو 10وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ عمان میں شروع ہو گیا، کرکٹ دیوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 129رنز بنائے، کپتان اسد والا 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، چارلس امینی 37، سیزی باؤ 13 رنز بنا کر آؤٹ رہے جبکہ عمان کے ذیشان مقصود 4، بلال خان اور کلیم اللہ کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔130رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے13اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا،عاقب الیاس50اور جیتندر سنگھ73رنز بناکر ناقابل شکست رہے،ذیشان مقصود کو میچ میں 4وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی