پاک بحریہ کا بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ ‘امن کی پکار’ جاری

کراچی: پاک بحریہ نے بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ امن کی پکار جاری کر دیا۔ نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ امن کی پکار جاری کر دیا۔ بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔ نغمے میں امن پسند ممالک کو امن کے مشترکہ مقصد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ خصوصی نغمے میں دیگر بحری افواج کو قیام امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔ نغمہ پاک بحریہ کے امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں