پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کا امکان، سمری ارسال

اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی سمری تیار کر لی۔ یکم فروری سے پٹرول 12 اور ڈیزل 10 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیز ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ اوگرا نے تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیراعظم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں