کوالالمپور: ملائشیا نے پی آئی اے کے روکے گئے بوئنگ 777 طیارے کو واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، بوئنگ 777 کو 2 دن پہلے پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے اسی روز ملائشیا پہنچ گیا تھا۔ملائشین حکام نے طیارے کو 2ہفتے قبل لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کے سبب ضبط کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے،طیارے کو قبضے میں لینا ناقابل قبول اقدام ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی
- عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
- شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار شہید
- سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطاء تارڑ
- اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے: جسٹس جمال مندوخیل
- ’دوججز کافیصلہ قانونی طور پرلاگو نہیں ہوگا‘: جسٹس فائز کے فیصلے پرعدالتی سرکلر جاری
- انتخابات التوا کیس: جسٹس جمال مندوخیل کی کیس سننے سے معذرت، بنچ پھر ٹوٹ گیا