اسلام آباد: سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم، پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلداہ افراد کے لئے لاہور سے سکردو جانے کے لیے اسلام آباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کی لاہور سے سکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے۔ لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں سکردو 7 ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔ پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی۔ سکردو کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں۔ سکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔یاد رہے گزشتہ روز سترہ سال بعد سیدوشریف کیلئے پی آئی اے کی پرواز بحال ہوئی۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شارجہ: بھارتی شہری نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- آٹھ زبانیں بولنے والی عراقی نژاد خاتون مصر میں امریکی سفیر نامزد
- اسد قیصر کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں واپس لینے کی سمری صدر کو ارسال
- بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟: عمران خان
- پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا
- چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا