ڈالر کی اُڑان جاری، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 274 روپے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 38 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹی میں34 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 871 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں