کامن ویلتھ گیمز: پاک جنوبی افریقا ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی
جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کوارٹر گول میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی ، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے گول اسکور کر کے حریف ٹیم کی برتری ختم کردی۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پور حملے کیے ، چوتھے کوارٹر میں جنوبی افریقہ نے مزید ایک گول اسکور کرکے دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔آخری منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز خان نے شاندار گول اسکور کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں