کوئٹہ: پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں