نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے کرناٹک حکومت کو 9 مئی تک ریاست بھر کی مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرمود متالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر مساجد سے لاوڈ سپیکر نہ ہٹائے گئے تو ہندوتوا کارکن مختلف مندروں سے مذہبی بھجن گانے شروع کر دیں گے۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریاستی حکومت مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے کے حکم پر عمل سے کیوں ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی سے مختلف مندروں اور مٹھوں سے دن میں 5 بار لاوڈ سپیکر پر ہنومان چالیسہ ، اومکارا اور بھجن بجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بارے میں سوال کے جواب میں پرمود متالک نے کہا کہ ایسا کرنے سے قبل پولیس کو سب سے پہلے مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے چاہئیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- شمالی کوریا : جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ
- امریکا میں ایک سالہ بچے کی 9 گھنٹے کار میں رہنے کے بعد موت
- اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی: شیخ رشید
- عمران خان درخواست ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
- 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل : بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
- سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی شروع کردی
- پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا