اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔بھارتی وزیراعظم کے نام لکھے خط میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں، یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔خط کے متن میں مزید لکھا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں، کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جرح کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں، اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی