کراچی: پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی میں سٹرائیک ریٹ 135 سے کم ہوگا اس کو سلیکٹ نہیں کرینگے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام بچوں پر بطور سلیکٹر میری نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی پچ سے مطمئن نہیں ہوں، میری خواہش تھی کہ باوئنسی پچ ہونی چاہئے،عہدے پر رہتے ہوئے سب کو خوش رکھنا مشکل کام ہے، پلان بنائے جاتے ہیں اورحکومتیں بدل جاتی ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوں، ثقلین مشتاق کے ساتھ کمیونی کیشن گیپ بہت اہم ہے، رابطے کے فقدان میں کوئی درمیان کا شخص فائدہ اٹھالیتا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
- پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کیلئے مشاورت ، نواز ، شہباز ملاقات آج
- آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی